کھلاڑیوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بہت ضروری ہے، محمد اکرم ساہی

کھلاڑیوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بہت ضروری ہے، محمد اکرم ساہی

  



اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتتاطی تدابیر پر عمل کرنا بہت ضروری ہے، گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو معطل کرنا کھلاڑیوں اور عوام کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ ہیں اور ان کی جان و مال کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری میں شامل ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں سمیت عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں سے غیر ضروری طور باہر نہ نکلیں اس سے نہ صرف حکومت بلکہ ہمارا  بھی فائدہ ہے۔ اکرم ساہی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث ملک اور کھیلوں کا نقصان تو ضرور ہو رہا ہے لیکن کھیلوں کی سرگرمیوں کو معطل کرنا حکومت کی مجبوری تھی کیونکہ اگر کھلاڑی ہوگا تو کھیل بھی ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سلسلہ میں صبر و تحمل سے کام لینے کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔  انہوں نے حکومت کی جانب سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں 15 اپریل تک کھیلوں کی سرگرمیوں کو معطل کر نے کی حمایت کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی