ہسپانوی عہدیدار کا ٹوکیو اولمپکس 2020ء ملتوی کرنے کا مطالبہ 

ہسپانوی عہدیدار کا ٹوکیو اولمپکس 2020ء ملتوی کرنے کا مطالبہ 

  



بارسلونا  (اے پی پی) سپین کی اولمپک کمیٹی کے صدر الیجینڈرو بلانکو نے کہا ہے کہ عالمی وبائی بیماری کورونا وائرس کے خدشے کی وجہ سے ٹوکیو اولمپک کھیل ملتوی کر دیئے جائیں۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی جانب سے 24 جولائی سے شروع ہونے والے طے شدہ ٹوکیو اولمپکس 2020ء کی تیاریاں جاری رکھنے کے بیان پر اپنے ردعمل میں بلانکو نے کہا کہ وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ہسپانوی کھلاڑی تربیت حاصل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اِس سال موسمِ گرما میں کھیلوں کا انعقاد غیر منصفانہ ہوگا۔ انہوں نے باور کروایا کہ کھیلوں کے آغاز میں چار ماہ باقی رہ گئے ہیں اور ہسپانوی کھلاڑی غیر مساوی حالات میں کھیلوں میں شریک نہیں ہو سکتے۔ سپین کورونا وائرس سے شدید متاثر ہونے والوں ملکوں 

میں سے ایک ہے جہاں 14 ہزار سے زائد مریضوں کی اطلاع ہے جبکہ حکومت نے ہنگامی حالت کا اعلان کر تے ہوئے لوگوں کی نقل و حرکت محدود کر دی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی