کورونا وائرس، اگست میں کیئر بین لیگ بھی متاثر ہونے کے خدشات

کورونا وائرس، اگست میں کیئر بین لیگ بھی متاثر ہونے کے خدشات

  



لاہور(این این آئی) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے اگست میں شروع ہونے والی کیئربین لیگ بھی متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق منتظمین نے 19اگست سے شروع ہونے والے ایونٹ کے لئے دیگر آپشنز پر غور کرنا شروع کردیا ہے او ران کا کہنا ہے کہ حالات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور اس حوالے سے ویسٹ انڈیز بورڈ اور میڈیکل ایڈوائزر زکے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔منتظمین کے مطابق ایونٹ کی شیڈول کے مطابق تیاریاں بھی جاری ہیں تاہم شیدول میں تبدیلی کے حوالے سے بھی ممکنات کو سامنے رکھا جارہا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل اورآئی پی ایل ایونٹس کے مقابلے بھی منسوخ ہو چکے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی