کورونا وائرس،یوم پاکستان پر تین سائیکلنگ ایونٹس منسوخ

کورونا وائرس،یوم پاکستان پر تین سائیکلنگ ایونٹس منسوخ

  



اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے یوم پاکستان کے موقع پر تین سائیکلنگ ایونٹس منسوخ کر دیئے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر لاہور اور پشاور میں بین الصوبائی جبکہ کراچی میں قومی سائیکلنگ چیمپین شپ کھیلی جانی تھی تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے تینوں ایونٹس منسوح کر دیئے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی