انٹرنیشنل فٹ بالر پرویز رشید کی وفات پر اظہار تعزیت

انٹرنیشنل فٹ بالر پرویز رشید کی وفات پر اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان سپورٹس بورڈ کے سابق ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر (ر) عارف محمد صدیقی، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل(ر) مجاہد اللہ ترین اور پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری اطلاعات رانا تنویراحمد نے آرمی پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل فٹ بالر پرویز رشید کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز رشید کی فٹ بال کے فروغ کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

  واضح رہے کہ پرویز رشید نے پاکستان آرمی میں 1968ء میں فٹ بال کا آغاز کیا جس کے بعد کئی سالوں تک قومی فٹ بال ٹیم کا حصہ بننے رہے اور انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لیتے رہے۔

 جس میں قومی کھلاڑیوں سمیت ایران، افغانستان اور سری لنکا کو کو بھی مدعو کیا گیا تھا تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے ایونٹ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ملک میں حالات بہتر ہونے کے بعد ایونٹ کے نئے شیڈول کا اعلان جون کے بعد کیا جائے گا۔