کھلاڑیوں نے ٹوکیو اولمپکس 2020ء سے متعلق خدشات کا اظہار کر دیا، ڈک پاونڈ

کھلاڑیوں نے ٹوکیو اولمپکس 2020ء سے متعلق خدشات کا اظہار کر دیا، ڈک پاونڈ

  



ٹوکیو: (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹوکیو اولمپکس 2020ء کے ملتوی ہونے کا امکانات بڑھ گئے، انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے رکن ڈک پاؤنڈ نے کہا ہے عالمی دباؤ کے باعث میگاایونٹ 2021ء تک ملتوی ہو سکتا ہے۔کرونا وائرس کے باعث ٹوکیو اولمپکس ہوں گے یا نہیں، انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی پر دباؤ بڑھ گیا، کمیٹی کے رکن ڈک پاؤنڈ نے بتایا امریکا سمیت تمام ملکوں کے کھلاڑیوں نے میگا ایونٹ سے متعلق خدشات کا اظہار کیا ہے۔ ہوسکتا ہے عالمی مقابلے 2021 تک ملتوی کرنا پڑیں، اس وقت کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔ کینیڈا اور ا?سٹریلیا نے گزشتہ روز اولمپکس سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی