کبل،سگے بھائی کے قتل میں ملوث بھائی گرفتار

کبل،سگے بھائی کے قتل میں ملوث بھائی گرفتار

  



کبل(تحصیل رپورٹر)تحصیل کبل کے علاقہ کانجوسوات میں قتل کو حادثے کا نام دینے کی کوشش کو نا کام۔ سوات پولیس نے مقتول حسین زادہ عرف وسیم خان کے قتل میں ملوث اُس کے سگے بھائی خالدکو گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا۔بھائی کا قاتل خالد ارتکاب جرم کے بعد روپوش ہوگیاتھا۔ تفصیلات کے مطابق بمورخہ11-03-2020کو رپورٹ ہوا کہ متوفی حسین زادہ عرف وسیم کی موت گیس سلینڈر کے پھٹنے سے واقع ہوئی۔ ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی لوئر سوات شاہ حسن کو اصل حقائق منظر عام پر لانے کے لئے ٹاسک سونپ دیا۔ ایس پی لوئر شاہ حسن خان نے ایس ڈی پی اُو کبل اکبر شنواری، ایس ایچ اُو تھانہ کانجو گل شید اور انوسٹی گیشن سٹاف پر مشتمل ایک ٹیم مقرر کی۔ پولیس ٹیم نے تفتیش کرتے ہوئے مجسٹریٹ کبل اور ڈاکٹرز کی موجودگی میں 19-03-2020کو قبر کشائی کی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق متوفی کو ہتھوڑا سے وار اور فائر کرکے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے مزید انوسٹی گیشن کے دوران متوفی کے بھائی خالد ولد جھان زادہ کو شامل تفتیش کیا جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھائی حسین زادہ عرف وسیم خان جو کہ میرے والد کے ہمراہ عرصہ 13سال سے بیرون ملک امریکہ میں مقیم تھا، 9، 10ماہ قبل امریکہ سے گھر آکر میرے ساتھ گھر میں رہائش پزیر تھا۔رقم تنازعہ کے وجہ سے سر پر ہتھوڑا مار کر اور فائر کرکے قتل کیااور بعد میں گیس سلینڈر پر فائر کرکے بلاسٹ کیا جس پر تھانہ کانجو پولیس نے ملزم خالد خان ولد جھان زادہ سکنہ کانجو غریب آباد کو گرفتار کرکے مقدمہ علت 179جرم 302تھانہ کانجو درج درجسٹرکیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر