صوابی میں ٹرانسپورٹ،تجارتی مراکز اور شاپنگ مال روڈ بند

صوابی میں ٹرانسپورٹ،تجارتی مراکز اور شاپنگ مال روڈ بند

  



صوابی(بیورورپورٹ)کرونا وائرس کی وجہ سے موجودہ ملکی صورتحال اور صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے پیش نظر صوبہ بھر کی طرح ضلع صوابی کی لوکل ٹرانسپورٹ،شاپنگ مال و اڈہ جات پر مکمل پابندی عائد ہے۔ ڈی پی او صوابی کے جاری کردہ احکامات کے پیش نظر ضلع پولیس کا لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مین بازاروں میں کارروائی کی گئی۔کوئی بھی لوکل ٹرانسپورٹ کی گاڑی بغیر ایمرجنسی کے بازار میں چلنے کی اجازت نہیں۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔جبکہ آگاہی مہم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جملہ ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور ٹریفک عملہ نے عوام کو کرونا وائرس اور اس سے بچنے کی حفاظتی تدابیر سے بھی آگاہ کیا اور جگہ جگہ ہجوم کو پرامن طور پر منتشر کرتے ہوئے انہیں گھروں میں رہنے کی ہدایت کی۔ دریں اثناء یونیورسٹی آف صوابی کے بعد تحصیل بلڈنگ ٹوپی میں بھی تیس بستروں کا قرنطینہ قائم کر دیا گیا جب کہ ریسکیو 1122کی فائر بریگیڈ گاڑیوں کے ذریعے کورونہ سے بچاؤ کے لئے مختلف علاقوں میں سڑکوں، گلیوں اور محلوں میں سپرے بھی کرایا گیا جس میں ریسکیو 1122کی ٹیموں نے بھر پور حصہ لیا۔ ضلع بھر میں کریانہ، سبزی، فروٹ، بیکری، میڈیکل سٹورز کے علاوہ تمام دوکانیں اور مارکیٹیں اور لوکل ٹرانسپورٹ بھی بند رہی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر