علماء کرام کرونا وائرس بارے لوگوں کو آگاہ کریں،صدر مملکت

علماء کرام کرونا وائرس بارے لوگوں کو آگاہ کریں،صدر مملکت

  



اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، پیر نور الحق قادری اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایازنے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ علماء کو کورونا وائرس کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے اور انھیں احتیاطی تدابیر اپنانے پر راغب کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،اس بحران سے نمٹنے کا واحد حل احتیاط برتنا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہر شہری کے سماجی فاصلہ اور صفائی رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر مملکت

مزید : پشاورصفحہ آخر