جندول، ہسپتالوں میں کرونا وائرس سے بچاؤ کا کوئی انتظام نہیں

  جندول، ہسپتالوں میں کرونا وائرس سے بچاؤ کا کوئی انتظام نہیں

  



جندول(نمائندہ پاکستان)جندول سمیت لوئر دیر کے تمام ہسپتالوں میں کروناوئرس مریضوں کے لئے کو ئی اقدام نہیں اٹھایا گیا جندول سمیت لوئر دیر کے تمام ہسپتالو میں کروناوئرس ٹسٹوں اور حفاظتی سازوسامان کا فقدان ہے جس سے علاقائی لوگوں سمیت ڈاکٹرز حضرات شدید خوف ویر س میں مبتلا ہوگئی ہے۔اس سلسلے میں گزشتہ روز مقامی ڈاکٹروں نے کئی بار اعلی احکام کوخبردار کیا تھا مگر تاحال کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیامزید یہ کہ اس وقت ملک میں کریک ڈون شروع ہونے سے علاقائی مزدور لوگ کراچی،لاہور،روالپنڈی سمیت دیگر شہروں سے اپنے گھروں کو واپسی کا عمل جاری ہے مگر اب تک محکمہ صحت لوئردیر نے ان لوگوں کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائی جس سے جندول سمیت لویر دیرمیں وئرس پھلانے کا خطرپیدا ہوگئی ہے۔جندول کے تمام ہسپتالوں میں کرونا ویرس سکرننگ اورڈاکٹرز اور نرسوں کے لئے کوئی حفاظتیسازوسامان کا بندوس تاحال نہیں کیا گیا جس کے وجہ سے ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈوں سمیت دیگر وارڈوں میں تمام مریضوں سے نفرت کرنے لگاہے اور ڈاکٹرز احضرات مریضوں کو تسلی بخش معئنہ نہیں کررہی ہے جس سے علاقائی لوگ شدید پریشانی میں مبتلا ہے۔تااہم محکمہ صحت کا کوارڈنیٹر ڈاکٹر ارشاد نے میڈیاکو بتایا کہ تمام مسائل انکے علم میں ہے مگر اس وقت یہ گلوبل ایشوں ہے جس کیلئے حکومت سرگرم ہونے علاوہ صوبائی حکومت سمیت ضلعی انتظامیہ دن رات ایک کر کے ہسپتالوں سمیت ڈاکٹرز اور انکے سٹاف کے لئے حفاظتی اقدامات ہنگامی بنیادوں پر حل کرئنگے

مزید : پشاورصفحہ آخر