پشاور میں حکومت کی جانب سے شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت

پشاور میں حکومت کی جانب سے شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت

  



پشاور (سٹی رپورٹر)صوبائی دارلحکومت پشاور میں حکومت کی جانب سے شہریوں سے گھروں میں محدود رہنے کی اپیل کے باوجودگزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں اور گلیوں میں نظر ائے،زیادہ تر نوجوان اپنے گلی کوچوں میں لڈو کھلتے ہوئے نظر ائے جبکہ بعض علاقوں میں نوجوان اور بچے قریبی میدانوں میں کرکٹ کھیلتے ہوئے بھی نظر ائے، یوں لگ رہا ہے کہ زیادہ تر لوگوں کو کورونا وائرس کے ہولناکیوں کا صحیح ادراک نہیں ہوا ہے۔ اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے سماجی کارکن دلدار خان نے کہا ضرورت اس مر کی ہے کہ لوگ رضاکارانہ طور پر اپنے اپ کو گھروں تک محدود رکھیں اور بلا ضرروت اپنے گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں،دوسری طرف بعض شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لوگوں کو ان کے گھروں تک محدود کرنے کے لئے تمام تر دستیاب طریقے استعمال میں لائے جائیں تاکہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر عوام رضاکارانہ طور پر اپنے اپ کو محدود کرنے کو تیار نہیں ہے تو پھر ریاستی مشنری کے زریعے عوام کو ان کے گھروں تک محدود کیا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر