تخت بھائی،اے اے سی کی مہنگائی کیخلاف سخت کارروائی کی تنبہہ

تخت بھائی،اے اے سی کی مہنگائی کیخلاف سخت کارروائی کی تنبہہ

  



تخت بھائی (نما ئندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی زاہد کمال خان نے آٹے کی مہنگائی کی شکایات پر نوٹس لیتے ہو ئے لوندخوڑ، ھاتھیان،گل میرہ، شیرگڑھ، جلالہ بازاروں کا پو لیس کے ہمراہ اچانک دورے کیئے۔اور آٹے کی متعدد ڈیلروں اور دوکانداروں کو سختی سے متنبہ کرتے ہوئے شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا گیا۔اورکہا کہ کرونا افت سے کسی بھی شہری سے ناجائز منافع وصول کرنے والوں سے بھاری جرمانے کی وصولی کے ساتھ جیل کی ہوا بھی کھانی پڑیگی۔انھوں نے تاجروں سے کہا کہ جائز کاروبار پیغمبری پیشہ ہے۔کسی کوبھی مقررہ سرکاری نرخوں سے زیادہ ریٹ وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ایسے گرانفروشوں کی سفارش کرنے والوں سے بھی نمٹ لینگے۔کسی بھی شکایت پر فوری ایکشن لیا جائیگا۔ انھوں نے کرونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ لاک ڈاون کے بارے میں تمام بازاروں،ہوٹلوں،جم، سنٹروں،ٹرانسپورٹ اڈوں، کھیلوں کے میدانوں،ہسپتالوں،مساجداور مدرسوں کے دورے بھی کیئے۔انھوں نے علاقے کے عوام،سماجی حلقوں، ڈاکٹروں، تاجروں اور علماء کرام پر زور دیا کہ کرونا کے بارے میں لوگوں میں شعور اجاگر کریں۔اور حکومت کی احکا مات کا احترام کرکے قانون کی پاسداری کریں۔ یہ پابندیاں محض اپ لوگوں کی زندگی کو کرونا جیسی خطرناک وباء سے محفوظ بنانے کیلئے کی گئی ہے۔ لاک ڈاؤن 29 مارچ تک جاری رہے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر