مردان میں سرکاری نرخوں پر آٹا کی فراہمی کیلئے سیل پوائنٹ جاری

مردان میں سرکاری نرخوں پر آٹا کی فراہمی کیلئے سیل پوائنٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ مردان و محکمہ خوراک نے موجودہ حالات کے پیش نظر اور آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث عوام کے لئے سرکاری آٹا کی فراہمی کے لئے مندرجہ سیل پوائنٹس کی لسٹ جاری کردی ہے۔ اب لوگ متعلقہ سیل پوائنٹ سے سرکاری نرخ 808 روپے 20 پر کلو آٹے کاتھیلا خرید سکتے ہیں۔ عوام کو اطلاع دی گئی ہے کہ ان سیل پوائنٹ پر آٹا خرید کر لے جائیں اور اگر متعلقہ پوائنٹ پر آٹا دستیاب نہ ہو تو درج ذیل ٹیلی فون نمبرز پر دئے گئے گروپ لنک میں شکایت درج کرائی جا سکتی ہے۔ جن سے دفتری کاراوقات پیر سے جمعرات 10 سے 4 بجے تک اور جمعہ 10 سے 12 بجے تک ٹیلفون پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔شکایت کی صورت میں ٹیلی فون نمبر زپر ڈسٹرکٹ فوڈ کنڑولر مردان سے 9230028 - 0937 ،اسسٹنٹ کمشنر مردان سے 9230701 - 0937،اسسٹنٹ کمشنر رستم سے 9230356 - 0937 ،اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ سے 575500 - 0937 اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی۔ 553303 - 0937