پشاور،ریگی ماڈل ٹاؤن میں تعمیراتی کام جاری
پشاور (سٹی رپورٹر)صوبائی حکومت کی جانب لاک ڈاون کے باوجود پشاور ے مضافاتی علاقہ ریگی ماڈل تاون میں تعمیراتی کام جاری رہا جبکہ مختلف علاقوں سے انے والے مزدوروں کی وجہ سے علاقہ میں کرونا وائرس پھیلاو کا خدشہ ہے علاقہ کے عوام نے اس حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں جاری تعمیراتی کام کچھ عرصہ کیلئے بند کیا جائے کیونکہ دنیا بھر میں اختیاطی تدابیر پر عمل درامد کرتے ہوئے مختلف پراجیکٹس،فیکٹریز اور تعمیراتی کاموں پر کام روک دیا گیا لہذا کرونا کے خدشہ کی باعث ٹاون میں بھی تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے۔ٹاون کے شہریوں کے مطابق صوبہ بھر میں غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہے اور سرکاری دفاتر سمیت مختلف کاروبار بھی بند ہے مگر ریگی ماڈل ٹاون میں تعمیراتی سرگرمیاں تا حال جاری ہے جسکی وجہ سے روزانہ مختلف علاقوں سینکڑوں مزدو رمزدوری کیلئے اتے ہے جو کرونا وائرس کے پھیلاو کا باعث بن سکتا ہے تاہم متعلقہ انتظامیہ اس حوالے سے چشم پوشی اختیار کی ہوئی ہے علاقہ کے عوام نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹاون میں جاری تعمیراتی سرگرمیاں کچھ عرصہ کیلئے بند کی جائے۔