محکمہ لائیو سٹاک کی گوشت اور دودھ کی دکانیں کھلی رکھنے کی ہدایت

محکمہ لائیو سٹاک کی گوشت اور دودھ کی دکانیں کھلی رکھنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت و لائیو سٹاک محب اللہ خان کی ہدایت پر محکمہ لائیو سٹاک نے صوبے میں گوشت دودھ اور انڈے کے کاروبار سے منسلک حضرات اور دکانداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے علاقے میں گوشت، دودھ اور انڈوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر بیشتر دکانیں اور مارکیٹیں بند کی گئی ہیں تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے گوشت، دودھ اور انڈوں کی دکانیں کھلی رکھنے کی واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گوشت، دودھ اور انڈوں کے کاروبار سے منسلک افراد اور دکاندار اپنے ضلع اور علاقے میں ان اشیاء کی فراہمی کو ہرحال میں یقینی بنائیں تاکہ کورونا وائرس سے صوبے میں پیدا شدہ صورت حال میں عوام کو ان اشیاء کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک (توسیع) خیبر پختونخوا ڈاکٹر عالم زیب نے اپنے ایک بیان میں گوشت دودھ اور انڈوں کے کاروبار سے منسلک افراد اور دکانداروں سے استدعا کی کہ وہ صوبے بھر میں اپنے دکانیں کھلی رکھیں اور اپنے ضلع اور علاقے میں گوشت، دودھ اور انڈوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی کو گوشت، دودھ یا انڈوں کی فراہمی کے حوالے سے کوئی مشکل پیش آرہی ہوتو وہ اپنے ضلع کے لائیو سٹاک آفیسر یا صوبائی افسران سے ان نمبروں 091-9210249,091-9210276 پر رابطہ کر سکتے ہیں