پارا چنار،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،بیٹی بال بال بچ گئی

  پارا چنار،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،بیٹی بال بال بچ گئی

  



پارا چنار (نمائندہ پاکستان)نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ہوگیا مقتول کی بیٹی فائرنگ سے بال بال بچ گئی،مقامی انتظامیہ کے مطابق اپر کرم کے علاقہ مالی خیل سے تعلق رکھنے والے چھبیس سالہ نوجوان حضرت حسین مالی خیل کو ہسپتال کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں حضرت حسین موقع پر جان بحق ہوگیا تاہم علاج کی غرض سے لائی گئی ان کی بیٹی بال بال بچ گئی جو کہ فائرنگ کے وقت مقتول کے گود میں تھی مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی مالی خیل قبائل کے رہنما مشہد علی مطالبہ کیا ہے کہ بار بار مالی خیل قبائل کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے حکومت قاتلوں کی گرفتاری کیلئے اقدامات اٹھائیں

مزید : پشاورصفحہ آخر