بنوں،مختلف واقعات میں خاتون قتل،نوجوان زخمی
بنوں (بیورورپورٹ)مختلف واقعات میں خاتون قتل ایک زخمی ہوگیا قتل کی واردات تھانہ غوریوالہ کی حدود میں واقع خانہ آزاد مغل خیل میں ہوئی جہاں مبینہ ملزم نے فائرگ کرکے 63سالہ معمر خاتون دلشانہ بی بی عرف پرشان زوجہ مجید خان ساکنہ خانہ آزاد مغل خیل کو قتل کردیا پولیس نے مقتولہ کے فرزند محمد عثمان کی رپورٹ پر مبینہ ملزم گل رائیپ خان عرف گلاپی ولد گل زمان سکنہ خان آزاد مغل خیل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا وجہ عداوت ہاتھا پائی بتائی گئی ہے۔دریائے کرم کے مقام ر نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کرکے مدثر خان ولد میرباس خان سکنہ بازار احمد خان کو زخمی کردیا ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا پولیس نے زخمی مدثر کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا وجہ عداوت معلوم نہ ہوسکی