سپریم کورٹ میں ہاتھ دھونے کیلئے سینیٹائزر لگادیئے، ترجمان

سپریم کورٹ میں ہاتھ دھونے کیلئے سینیٹائزر لگادیئے، ترجمان

  



اسلام آباد (این این آئی)ترجمان سپریم کورٹ پاکستان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ریاست کے جوڈیشل ستون کے طور پر آئینی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔ترجمان سپریم کورٹ پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق لوگوں کے حقوق کا تحفظ عدالت عظمی کی آئینی ذمہ داری ہے اور کرونا وائرس کے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جا رہا ہے۔عدالتی ترجمان نے کہا کہ غیر ضروری اسٹاف، 25 سال سے زائد عمر افسران و ملازمین اور خواتین کو گھر سے کام کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ سپریم کورٹ کے داخلی گیٹ پر اسکریننگ کی جاتی ہے۔ترجمان کے مطابق سپریم کورٹ میں لوگوں کو ہاتھ دھونے کیلئے سینیٹائزر لگائے گئے ہیں، سپریم کورٹ کے بینچز مقدمات کی سماعت کیلئے دستیاب ہوں گے۔

سپریم کورٹ

مزید : پشاورصفحہ آخر