پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن نے آدھی فیس وصولی کا فیصلہ مستردکردیا

پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن نے آدھی فیس وصولی کا فیصلہ مستردکردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں کو آدھی فیس وصول کرنے کے فیصلے کو یکسر مسترد کردیا ہے، مرکزی صدر ملک ابرارحسین نے کہاہے کہ کم آمدن اور کم فیس لینے والے تعلیمی اداروں کو عمارات کے کرائے،یوٹیلٹی بلز اور اساتذہ سمیت دیگر ملازمین کو ماہانہ تنخواہوں کی ادائیگی مشکل ہونے سے سنگین مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، ا ن کے مستقبل کا فیصلہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا جائے،گزشتہ روز آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس وڈیولنک کے ذریعے منعقد ہوا جس میں مرکزی،صوبائی اور دیگر تنظیمی عہدیداروں نے شرکت کی اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا، اس موقع پر ملک ابرار حسین کاکہنا تھاکہ اس وقت وطن عزیز سمیت دنیا بھر کو کورونا جیسے موذی مرض کا سامناہے،ان حالات میں پاکستان کے تمام طبقہ جات کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، کروناکے باعث سب سے زیادہ مسئلہ نجی تعلیمی اداروں کو درپیش ہے، رواں ماہ میں بھی مکمل فیسیں وصول نہیں کی جاسکی ہیں جبکہ چھٹیوں میں آدھی فیس لینے سے چھوٹے اور کم فیسوں والے نجی تعلیمی اداروں کواپنا وجود قائم رکھنا مشکل ہوجائے گا۔ نجی تعلیمی ادارے کرونا سے بچاؤکے لیے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کو تیارہیں،اپنے سکولوں کو قرطینہ بنانے کے ساتھ ساتھ آگاہی مہم میں بھی مکمل تعاون کرنے کو تیار ہیں۔
فیصلہ مسترد