چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی فزیشنز نارتھ امریکہ کے سینئر ڈاکٹروں سے بات چیت
پشاور(سٹاف رپورٹر)چیف سیکرٹری نے ویڈیو لنک کے ذریعے نارتھ امریکہ میں پاکستانی نژاد فزیشنز کی ایسوسی ایشن سے کورونہ وائرس کے سلسلے میں تکنیکی اور ماہرانہ معاونت حاصل کرنے پر بات چیت کی۔ انہوں نے اس مشکل مرحلے میں سینئر فزیشنز کے قیمتی مشوروں اور معاونت کو سراہا۔ چیف سیکرٹر ی نے کہا کہ ویڈیو لنک پر یہ رابطہ جاری رہے گا تاکہ ہم پاکستان میں اس وباء کی روک تھام کیلئے مزید موٗثر اقدامات کرسکیں۔ اور اس جاری مہم میں سر خروئی حاصل کر سکیں۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری محکمہ داخلہ، سیکرٹری ریلیف، سیکرٹری ہیلتھ، سیکرٹری محکمہ خوراک، سیکرٹری زراعت اور ڈی جی ایچ ایف اے نے بھی شرکت کی