حکومت کی عدم تو جہی کے باعث کرونا وائرس نے پنجے گاڑ لئے، زاہد خان
تیمرگرہ (بیورورپورٹ)اے این پی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے کہا کہ حکومتی عدم توجہی کے سبب کرونا وایرس ملک بھرمیں پھیل گیا،ذخیرہ اندزوں اور ناجایز منافع خوروں کے خلاف کاراوائی عمل میں لا ئی جا ئے،اپنے ایک بیان میں زاہدخان کا کہنا تھا کہ ایران تفتان سے آنے والے زایرین کا اگربروقت سکریننگ وغیرہ کیا جاتا تو اج پورے ملک میں یہ وباء نہ پھیلتی،زاہد خان نے کہا کہ پوری قوم کو وحدت کے ساتھ موجودہ حالات کا مقابلہ کرنا ہو گا،انہوں نے کہاکہ افسوس کیساتھ کہنا پڑرہاہے کہ پختون خواہ کی منتخب سیاسی قیادت منظرنامہ سے غائب ہے،ہسپتالوں میں بنیادی ضروریات نہ ہونے کی و جہ سے ڈاکٹرز برادری شدیدمشکلات کا شکارہے،انہوں نے فوری طور ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کے جایز مطالبات ماننے کا مطالبہ کیا۔۔