ہنگو، منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،سمگلر گرفتار

ہنگو، منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،سمگلر گرفتار

  



ہنگو(بیورورپورٹ) ہنگوپولیس کی بھاری مقدارمیں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے.ابراہیم زئی کیقریب مین روڈہنگوتاکوہاٹ پرناکہ بندی کیدوران فلائنگ کوچ کیخفیہ خانے سے14000گرام چرس برآمد کرکے منشیات سمگلنگ میں ملوث بین الاضلاعی منشیات سمگلرکوگرفتارکرلیاگیاہے.پکڑی گئی منشیات مین روڈپرٹل سے بطرف کوہاٹ سمگل کی جارہی تھی.زیرحراست ملزم کیخلاف تھانہ سٹی میں منشیات سمگل کرنیکیجرم میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے.ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگوشاہداحمدخان کی خصوصی ہدایت پرضلعی پولیس کامنشیات کے گھناونے کاروبارمیں ملوث عناصرکیخلاف کریک ڈاون کامیابی سیجاری ہیجس کے تسلسل میں ایس ایچ اوسٹی شاہ دوران خان نے رائیسان چیک پوسٹ کیانچارج ایس آئی ثواب علی خان کیہمراہ ڈی ایس پی سٹی حافظ محمدنزیرخان کی قیادت مخبرکی اطلاع پر ابراہیم زئی کیقریب مین روڈ پرسپشل ناکہ بندی کرکے ٹل کی جانب سے آنیوالی فلائنگ کوچ نمبر6040 پشاور کیخفیہ خانے سے14000گرام چرس برامدکرکیفلائنگ کوچ میں سواربین الاضلاعی منشیات سمگلرمحمدشعیب ولدگل طالب سکنہ سرملوکنڈاوزرگری ہنگوکوحراست میں لیلیا.پولیس نیمنشیات سمگل کرتے ہوئے پکڑے گئے بین الاضلاعی منشیات سمگلرکوگاڑی سمیت تھانہ سٹی منتقل کردیاہے جہاں اس کیخلاف منشیات سمگلنگ کیجرم میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے.ملزم سے ابتدائی تفتیش کااغازکردیاگیاہے.ڈی پی اوہنگوشاہداحمدخان کااس حوالے سے کہناتھا کہ منشیات کیگھناونے کاروبارمیں ملوث افرادکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے.

مزید : پشاورصفحہ آخر