لنڈی کوتل میں کروناوائرس سے کوئی بھی فرد متاثر نہیں

لنڈی کوتل میں کروناوائرس سے کوئی بھی فرد متاثر نہیں

  



خیبر (بیورورپورٹ) لنڈی کوتل میں کوروناوائرس سے کوئی بھی فرد متاثر نہیں۔شمس الاسلام،شیرزرین کی ٹیسٹ کلئیر کروناوائرس نیگیٹو۔پولیس ہسپتال سے ڈسچارج۔خاندانی زرائع لنڈی کوتل علاقہ شیخ مل خیل کا رہائشی شیرزرین کو انتظامیہ نے کورونا وائرس کے شک کے بناء لنڈی کوتل سے پشاور پولیس اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ان کی ٹیسٹ نیگٹیو ڈکلیئر قرار دے دی گئی اس حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرشمس الاسلام نے کہا کہ گزشتہ روز شیرزرین لاہورہسپتال سے بغیر اجازت نکل آئے تھے وہ معدے،بخار و دیگر بیماری میں مبتلا تھے جن کو شک کی غرض سے یہاں سے پشاور منتقل کردیاگیاجہاں پرمزکورہ شخص کا معائنہ ہوا جس کا کورونا وائرس ٹیسٹ کلیئر ڈکلیر کردیاگیا۔کوروناوائرس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹی من گھڑت خبریں شائع ہورہی ہے ان سے اجتناب کرنا چاہئے تاکہ بے عوام میں بے چینی پیدا نہ ہوسکے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سے علاقہ پسید خیل کے گاوٗں سے باہر آنے جانے پر پابندی عائد کردی اور پورہ علاقہ کو قرانطینہ میں بدل کردیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر