حالات میں طبی عملہ فرنٹ لائن پر خدمات دے رہا ہے، محمد اقبال وزیر
پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ریلیف بحالی وآبادکاری محمد اقبال وزیرنے کہا ہے کہ طبی عملہ موجودہ حالات میں فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دے رہا ہے جو قابل تحسین ہے اور پوری قوم کی دعائیں انکے ساتھ ہیں۔ کورونا سے نمٹنے کے لئے محکمہ ریلیف، ریسکیو اور پی ڈی ایم اے کا عملہ بھی 24/7 چوکس ہے اور ایمرجنسی بنیادوں پر ڈیوٹیاں سرانجام دے رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میران شاہ اور میرعلی میں قرنطینہ مراکز کے تفصیلی دورے اور وہاں سہولیات کا جائزہ لینے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر وزیر ریلیف کو قرنطینہ مراکز کے عملے اور محکمہ صحت کے حکام نے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر ریلیف نے کہا کہ وزیر اعلی کی خصو صی ہدایت پرصو بے کے تمام اضلا ع کو کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے ایک ارب 73 کر وڑ روپے جا ری کئے گئے ہیں۔پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے عوام ٹو ل نمبر 01700 0800 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔صوبا ئی حکومت نے خصوصی طور پر عوام کی رہنما ئی کے لیے ڈاکٹرز بھی ایمرجنسی آپریشن سنٹر میں تعینات کئے ہیں۔ وزیر ریلیف نے قرنطینہ مرکز میں موجود طبی عملے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں طبی عملے کی خدمات قابل ستائش ہیں حکومت انکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔