پاراچنا ر، انتظامیہ کا شہر 29مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ

پاراچنا ر، انتظامیہ کا شہر 29مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ

  



پاراچنار (نمائندہ پاکستان)ضلع کرم کے انتظامیہ نے پاراچنار شہر کو انتیس مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ قدم کرونا وائرس سے شہریوں کو بچانے کیلئے شہر میں رش ختم کرنے کی خاطر اٹھایا گیا ہے ضلع کرم کے انتظامیہ نے پاراچنار شہر کو انتیس مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے مقامی انتظامیہ کی جانب سے لاؤڈ سپیکروں کے ذریعے اعلانات کئے گئے کہ لوگ دکانیں اور اپنا کاروبار انتیس مارچ تک بند رکھے اعلان کے بعد پولیس اور پاک فوج کے دستوں نے شہر میں گشت شروع کردی ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد نے رابطہ کرنے پر میڈیا کو بتایا کہ شہر میں کرفیو نہیں لگایا گیا ہے تاہم شہریوں کو کرونا وائرس سے بچانے کیلئے انتیس مارچ تک بازاریں بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے مگر مختلف اوقات میں مختلف علاقوں میں خوراکی اشیاء سبزی میوہ جات اور دیگر ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہے گی ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے شہریوں کو بچانے کیلئے جہاں دیگر اقدامات ضروری ہے وہاں شہر میں لوگوں کا رش کم کرنا بھی انتہائی ضروری ہے کیونکہ کرونا وائرس باآسانی ایک دوسرے کو منتقل ہوسکتا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر