کرونا،احتیاطی تدابیر ہی بچاؤ کا بہترین حل،فرزانہ تھہیم

کرونا،احتیاطی تدابیر ہی بچاؤ کا بہترین حل،فرزانہ تھہیم
کرونا،احتیاطی تدابیر ہی بچاؤ کا بہترین حل،فرزانہ تھہیم

  



لاہور(فلم رپورٹر)ملک بھرمیں بڑھتے ہوئے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ہمیں احتیاطی تدبیروں پر سختی سے کاربندرہناہوگا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان کی نامور اداکارہ فرزانہ تھیہم نے قوم کے نام اپنے ایک پیغام میں کیا۔فرزانہ تھیہم کا کہنا تھا کہ اس وقت کرونا وائرس نے پوری دنیامیں خوف پھیلا رکھا ہے اور بہت ساری زندگیوں کو نگل چکاہے اس وقت پاکستان میں بھی اس نے اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں اور ہر آنے والا دن اس کے مریضوں میں اضافہ کررہاہے اس لیئے ہم سب کو اس وائرس سے بچنے کے لیئے خود کو گھروں تک محدود رکھنا ہوگا۔

۔فرزانہ تھیہم نے کہاکہ ہمیں حکومت کے وضع کیئے گئے قوائدوضوابط پر سختی سے کاربند رہنا ہوگا کیونکہ ان پر عمل پیراہوکر ہی ہم اس سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔فرزانہ تھیہم نے مذید کہاکہ اس وقت ملک میں جو صورتحال بن چکی ہے اس کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں اللہ سے گڑگڑا کر اپنے گناہوں کی معافی مانگنے کے ساتھ ساتھاس موذی مرض سے نجات کی دعائیں بھی مانگنی ہوں گی اور اپنے سماجی رابطوں کو محدود کرنا ہوگا تاکہ ہم اپنا دفاع خود کرسکیں اور یہ وائرس ہم پر غالب نہ آسکے۔

مزید : کلچر