اداکارہ یشما گل کی شائقین میں مقبولیت بڑھ گئی

اداکارہ یشما گل کی شائقین میں مقبولیت بڑھ گئی
 اداکارہ یشما گل کی شائقین میں مقبولیت بڑھ گئی

  



لاہور (فلم رپورٹر) چلبلی شخصیت اور یوٹیوب پر اپنی اداکاری سے سنسنی پھیلانے والی اداکارہ یشما گل جو کہ آج کل "پیار کے صدقے"میں اپنی بے مثال اداکاری سے مداحوں کے دلوں کی دھڑ کن بنی ہوئی ہیں نے حال ہی میں کراچی میں ایک فوٹوشوٹ کرواکر مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔اس فوٹوشوٹ میں یشما گل کا لباس روائتی سا ہے،جسے Quizنے ڈیزائن کیا ہے، اس فوٹوشوٹ کی تصاویر کاشف قادری نے بنائی ہیں جبکہ فوٹوشوٹ کے لیے میک اپ Bellagioکی صدف نے کیا ہے، جس میں یشما گل کسی مغربی لڑکی کی طرح انتہائی خوبصورت دکھائی دیتی ہیں، اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اس فوٹو شوٹ میں جتنے بھی لباس یشما گل نے زیب تن کیے ہیں وہ سب لباس ان پر خوب ہی سجے ہیں۔ یاد رہے کہ اداکاری میں ان کی نمایاں صلاحیتوں کے باعث نوجوان اور باصلاحیت اداکارہ نے بہت کم عرصے میں ٹی وی اسکرین پر اپنا قبضہ جمالیا ہے، قربان، گھر تتلی کا پر، کی جاناں میں کون، پیا نام کا دیا اور حال ہی میں آن ایئر ہونیوالے ڈرامے "الف" میں انھوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا ہے جسے شائقین نے بے حد پسند کیا ہے، آج کل وہ ہم ٹی وی سے نشر ہونے والے مقبول ترین ڈرامہ " پیار کے صدقے"میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھارہی ہیں جو ہر جمعرات کی شب نشر کیا جارہاہے اداکارہ کو امید ہے کہ اس ڈرامہ میں جس طرح سے شائقین پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں اسی طرح سے یہ سلسلہ آگے بھی چلتا رہے گا۔

مزید : کلچر