شائقین پاکستانی ڈراموں کو بہت پسند کرتے ہیں،ہاشم بٹ
لاہور (فلم رپورٹر)ٹی وی کے نامور سینئر اداکارہاشم بٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈراموں کی بھارت میں پذیرائی اچھا شگون ہے۔اچھے اور معیاری ڈرامے ہی ہماری پہچان ہیں۔نئے لوگوں کی انٹری سے ٹی وی کا معیار بھی مزید بہتر ہوا ہے۔لوگ پہلے کی نسبت پاکستان ڈراموں کو زیادہ پسند کررہے ہیں۔پہلے ہر گھر میں صرف بھارتی ڈراموں ہی چلتے تھے۔لیکن پاکستان میں جب سے اچھے ڈرامے بننا شروع ہو ئے ہیں لوگوں کی توجہ بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہو ئے ہیں۔ہاشم بٹ نے کہا ہماری شوبز انڈسٹری پر دوبارہ عروج اک دور شروع ہو چکا ہے۔ہمارے اداکاروں کو بھارت جانے کی بجائے یہاں کام کرنا چاہیے جو عزت ان کو یہاں ملتی ہے وہ بھارت جا کر کبھی نہیں مل سکتی۔