گلوکارقیصرعباس ٹیپو کے قصیدے نے محفل کو چارچاند لگادئیے

گلوکارقیصرعباس ٹیپو کے قصیدے نے محفل کو چارچاند لگادئیے
 گلوکارقیصرعباس ٹیپو کے قصیدے نے محفل کو چارچاند لگادئیے

  



لاہور(فلم رپورٹر) حضرت علیؓ کے جشن کے موقع پر سب دیوانے جھومنے پر مجبور ہوگئے،معروف گلوکارقیصرعباس ٹیپو کا قصیدہ”وچ مشکل دے پیر علی بن کوئی سہارا نئیں ہوندا“ گا کر خوب داد وصول کی محفل کو چارچاند لگادئیے فضا میں یاعلیؓ یاعلیؓ کے نعرے گونجتے رہے شائقین محفل میں وجد طاری ہو گیا، طبلہ اور ہارمونیم نے شائقین کے دلوں میں دلکش سریلی آواز فٹ کر دی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزگلوکار قیصرعباس ٹیپو نے المشہور لاہور کے قدیمی اندرون بھاٹی گیٹ تحصیل بازار میں حضرت علی کے جشن کے موقع پر اپنی آواز کا جادو جگایا اور ریکارڈنگ بھی کروائی۔

اس قصیدہ کو ٹی پی گولڈ تھرپروڈکشن ریلیز کرے گی اس قصیدے کی ریکارڈنگ میں نامور میوزیشن استادطافو برادران ملک کے نامور گلوکاروں نے بھی شرکت کی ہے۔

مزید : کلچر