کرونا وائرس سے ڈرنے کی بجائے اس سے لڑنا ہوگا، مومنہ

کرونا وائرس سے ڈرنے کی بجائے اس سے لڑنا ہوگا، مومنہ
کرونا وائرس سے ڈرنے کی بجائے اس سے لڑنا ہوگا، مومنہ

  



لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل مومنہ بتول نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے ڈرنے کی بجائے اس سے لڑنا ہوگا۔ پاکستانی قوم اس وبا کو انتہائی سنجیدگی سے لے۔مومنہ بتول معیاری پروڈکشن کے لئے ہمیں سکرپٹ کے ساتھ کرداروں کو بھی دیکھنا پڑتا ہے،میری نئی ڈرامہ سیریل میں فنکاروں کا انتخاب عمدگی سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنکاروں کے لئے اچھے کردار کا انتخاب کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا،مجھے فلم میں کام کرکے بھی تجربہ ملا لیکن فی الحال فلموں میں کام کرنے کا ارادہ نہیں ہے حالانکہ آفرز آتی رہتی ہے۔ میں بطور ہدایتکار فلم بنانے کی خواہش مند ہوں۔مومنہ بتول نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں منفرد مقام بنانے کی خواہاں ہوں۔

مزید : کلچر