گلوکارہ کومل رضوی لائیو ویڈیو بناتے ہوئے روپڑیں

گلوکارہ کومل رضوی لائیو ویڈیو بناتے ہوئے روپڑیں
 گلوکارہ کومل رضوی لائیو ویڈیو بناتے ہوئے روپڑیں

  



لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ کومل رضوی لائیو ویڈیو بناتے ہوئے روپڑیں۔ اداکارہ نے اپنے مداحوں سے ”یوم پاکستان“ پر قومی ترانہ پڑھتے ہوئے ویڈیو بنا کر شیئر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے رو پڑیں۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت کورونا وائرس وباء کے باعث ہم سب کے لئے بہت مشکل ترین ہے اور اس وقت میں اپنے ملک اور خود کو بچانے کا طریقہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہے۔ گلوکارہ اس موقع پر لائیو ویڈیو بناتے ہوئے رو پڑیں، انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے تمام پاکستانی بہن بھائیوں کے لئے دعا گو ہیں۔

مزید : کلچر