کرونا،لاپرواہی سے بچنے کی ضرورت ہے، اداکارہ نگار چوہدری
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمر نگار چوہدری نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے معاملہ میں ذرا سی بھی لاپرواہی ٹھیک نہیں۔یہ وائرس دنیا بھر میں تباہی پھیلا رہا ہے احتیاط ضروری ہے۔نگار چوہدری نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں کئی سال گزارنے کے بعدمیں نے بہت کچھ سیکھا ہے اور خصوصاً تلخ تجربات سے میر ے اندر پختگی آئی ہے۔ میں خوب جانتی ہوں کہ کون کس زاویے سے بات کر رہا ہے اور ا س کا اصل مقصد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کواگر دنیا کے ساتھ چلنا ہے تو کچھ چیزوں کو نظر انداز کرنا پڑتا ہے لیکن میں نے اس کی بھی ایک حد مقرر کر رکھی ہے۔ شوبز انڈسٹری میں مجھے اتنا تجربہ ضرور ہو گیا ہے کہ کون آپ کا دوست او ر کون دشمن ہے اور میں اچھے برے کی تمیز بھی کر سکتی ہو ں۔