وائرس کی آگاہی مہم کو تیز کرنے کیلئے سوشل میڈیا بہترین ہے،سلیم شاد

وائرس کی آگاہی مہم کو تیز کرنے کیلئے سوشل میڈیا بہترین ہے،سلیم شاد
 وائرس کی آگاہی مہم کو تیز کرنے کیلئے سوشل میڈیا بہترین ہے،سلیم شاد

  



لاہور(فلم رپورٹر) معروف سینئراداکارسلیم شادنے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی آگاہی مہم کو تیز کرنے کیلئے سوشل میڈیا بہترین ہے۔ہم لوگ باہمت ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور دعاؤں سے وبا پر قابو پالیں گے۔سلیم شاد نے کہا کہ بچپن سے اداکاری کا جنون کی حد تک شوق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداکاری ان کا شوق ہے اور ہرکوئی کسی نہ کسی سے امپریس ہوکر ہی کسی کر یز میں مبتلا ہوتا ہے۔

۔انہوں نے کہا کہ بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا، اپنے والد سینئر اداکار اختر شاد مرحوم کو دیکھ کر یہ شوق مزید پروان چڑھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ ہمارے ہاں نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے ان نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مزید پالش کرکے بہتر بنایاجاسکتاہے۔سلیم شادنے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری اور ڈرامہ انڈسٹری میں نئے چہرے دکھائی نہیں دیتے بلکہ زیادہ تر ڈراموں میں تو ایک ہی ایکٹر بہت سے کرداروں کو نبھاتا ہوا دکھائی دیتا ہے میرا خیال ہے کہ ڈرامہ انڈسٹری میں نئے چہروں کو بھی نظر آنا چاہئے،شوبزانڈسٹری میں ہونہار اور خوبصورت نوجوانوں کو آگے آنے کا مو قع ملنا چاہئے اور ان میں موجود صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی کے لئے موثر اقدامات کرنے

مزید : کلچر