”پردیسیا“ استاد نصرت فتح علی خاں کو خراج تحسین پیش کیا،کریم خان

”پردیسیا“ استاد نصرت فتح علی خاں کو خراج تحسین پیش کیا،کریم خان
 ”پردیسیا“ استاد نصرت فتح علی خاں کو خراج تحسین پیش کیا،کریم خان

  



لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکار کریم خان کا کہنا ہے کہ میرے نئے گیت ”پردیسیا“کی ویڈیونے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔اس گانے کی شہرت پاکستان سے باہر بھی پہنچ گئی ہے۔کریم خان کا کہنا ہے کہ ”پردیسیا“کی ویڈیو کو عادی پیرزادہ نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اس کی مدھر موسیقی وقاص علی نے ترتیب دی ہے۔اس ویڈیو کے ڈی او پی حماد ہیں۔کریم خان نے کہا کہ میں نے اس گانے میں لیجنڈ استاد نصرت فتح علی خاں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔کریم خان اب تک اپنے چار گیتوں کی ویڈیوز بنا چکے ہیں ان کا کہنا ہے کہ میری دیگر ویڈیوز کی طرح ”پردیسیا“کی ویڈیو کو بھی پسند کیا جا رہا ہے۔کریم خان نے 2020ء کو فلم انڈسٹر ی کی بحالی کے حوالے سے اہم قرار دے دیا۔ انہوں نے رواں سال پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2020فلم انڈسٹر ی کی بحالی کے حوالے سے اہم ہے۔

مزید : کلچر