کرونا کے ٹیسٹ مثبت نہیں آئے،فیشن ڈیزائنر ثنا ہاشوانی

کرونا کے ٹیسٹ مثبت نہیں آئے،فیشن ڈیزائنر ثنا ہاشوانی
 کرونا کے ٹیسٹ مثبت نہیں آئے،فیشن ڈیزائنر ثنا ہاشوانی

  



لاہور(فلم رپورٹر)فیشن ڈیزائنر ثنا ہاشوانی نے ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے بارے خبروں کی تردید کی ہے۔سوشل میڈیا پر پاکستان کے نامور برانڈ ”ثنا سفیناز“ کی صدر ثنا ہاشوانی اور ان کی بیٹی کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے بارے میں خبریں سرگرم ہیں، جس میں دونوں ماں بیٹی کے لندن سے واپس آنے کے بعد ایک پارٹی میں شرکت کرنے کے بعد ان کا کورونا وائرس کا شکار ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا جس کی انہوں نے تردید کی ہے،اس حوالے سے ”ثنا سفیناز“ ٹیم نے ان کی کورونا وائرس ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ سوشل میڈیا پر جاری کی ہے اور اپیل کی ہے کہ جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔

مزید : کلچر