مایا علی اور شہریار منور ایک بار پھر دھوم مچانے کیلئے تیار

  مایا علی اور شہریار منور ایک بار پھر دھوم مچانے کیلئے تیار
   مایا علی اور شہریار منور ایک بار پھر دھوم مچانے کیلئے تیار

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ مایا علی اور شہریار منور ایک بار پھر دھوم مچانے کے لئے تیار ہیں۔ مایا علی نے اس نئے پراجیکٹ کی ایک تصویر انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’جلد آرہا ہے‘مایا علی اور شہریار منور نے صارفین کے اصرار کے باوجود اپنے نئے پراجیکٹ کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے وہ اس سرپرائز کا انتظار کریں۔یاد رہے کہ اس مقبول جوڑی کو شائقین پہلے شہر یار منور کی فلم ”پرے ہٹ لو‘‘میں دیکھ چکے ہیں جن کی پرفارمنس بہت پسند کی گئی تھی اور اب بھی ان کا یہ کہنا ہے کہ نئے پراجیکٹ میں شائقین ہمارے کام کو ضرو ر پسند کریں گے اس میں بہت اچھے کردار ادا کررہے ہیں۔

مزید : کلچر