جنوبی افریقہ کے صدر کا26 مارچ سے لاک ڈاؤن کا اعلان

  جنوبی افریقہ کے صدر کا26 مارچ سے لاک ڈاؤن کا اعلان

  



جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے)جنوبی افریقہ کے صدرسیرل ریمپوسا نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سا ؤتھ افریقہ کو 26 مارچ بروز جمعرات سے 21 دن کے لیے کرونا وائرس کی وجہ سے مکمل لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔اس دوران پولیس اور فوج و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل اختیار دیا گیا ہے کہ حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔صرف گروسری، میڈیسن، پٹرول و دیگر انتہائی اہم ضروریات زندگی کی دوکانوں و کاروبار کو اوپن رکھنے کی اجازت ہو گی۔ہر طرح کی الیکٹرونکس، سیل فون، ہارڈ وئیر و دیگر کاروبار 21 دن تک مکمل بند رہیں گے۔لہذا جمعرات تک تمام افراد ضروری سامان گروسری ادویات، ایئر ٹائم وغیرہ کا 21 دن کیلئے بندوبست کر لیں۔صدر نے کہا کرونا وائرس سے ہمارے ملک کی 26سالہ جمہوریت کو خطرہ ہے،انہوں نے کہا میں ایسا نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن یہ حالات کی مجبوری ہے،امید کی جاتی ہے کہ آج گروسری وغیرہ کی دوکانوں پر شدید رش ہو گا۔اس مشکل وقت میں اپنے اردگرد موجود ضرورت مند کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کریں اور ایک قوم کی طرح اس مشکل گھڑی میں ثابت قدم رہیں اورہر ممکن حد تک خود کو اس کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کی کوشش کریں۔

مزید : عالمی منظر