کرونا سے بچنے کیلئے ملیریا کی دوا کلوروکوئن لینے والا امریکی ہلاک

کرونا سے بچنے کیلئے ملیریا کی دوا کلوروکوئن لینے والا امریکی ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(وائس آف ایشیا) امریکی شہری کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کلوروکوئن فاسفیٹ کو تحفظ دینے والی دوا سمجھ کر کھانے کے بعد ہلاک ہوگیا۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق مذکورہ شخص کی اہلیہ نے بھی کلوروکوئن کھائی جس کے بعد اس کی حالت بھی نازک ہے۔

رپورٹ کے مطابق جو چیز انہوں نے کھائی وہ انسانوں میں ملیریا کا علاج کرنے والی کلوروکوئن کی شکل میں نہیں تھی بلکہ مچھلیوں میں کیڑوں کے علاج کے لیے استعمال ہونے کی اجزا میں شامل تھی۔

مزید :

عالمی منظر -