فن لینڈ کے سابق صدارتی جوڑے میں کرونا وائرس کی تشخیص
ہیلسنکی(شِنہوا)فن لینڈ کے سابق صدر مارٹی اٹیساری کا پیر کو کیا گیا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،مگر اچھی حالت میں رہتے ہیں۔اس سے قبل ہفتہ کو صدارتی دفتر نے اطلاع دی تھی کہ اٹیساری کی اہلیہ ایوا کا بیماری کیلئے ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ان کی حالت کو اچھا بتایا گیا تھا۔اس جوڑے کی عمر 82 سال ہے۔فن لینڈ کے تجارتی نشریاتی ادارے ایم ٹی وی کے مطابق 8 مارچ کو ایوا نے عالمی یوم خواتین پر ہیلسنکی موسیقی سنٹر میں ایک کنسرٹ میں شرکت کی تھی جس میں شریک ایک فرد کرونا وائرس سے متاثرہ تھا۔مارٹی اٹیساری 1994 سے 2000 تک فن لینڈ کے دسویں صدر رہے ہیں۔ انہیں دسمبر 2008 میں بین الاقوامی امن کوششوں کیلئے امن کا نوبل انعام ملا تھا۔