امریکہ کورونا کے خلاف عالمی جنگ میں رکاوٹ ہے: جواد ظریف

امریکہ کورونا کے خلاف عالمی جنگ میں رکاوٹ ہے: جواد ظریف

  



تہران (آن لائن) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کورونا وائرس کے خلاف عالمی جنگ میں رکاوٹ بن گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی عوام غیر قانونی امریکی پابندیوں کو ختم کرنے کے لئے سول سوسائٹی کی عالمی مہم کی تعریف کرتے ہیں۔جواد ظریف نے مزید کہا کہ کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے علاج کے ساتھ ساتھ اخلاقی اور تجارتی عمل بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی اقتصادی دہشت گردی نے کورونا وائرس کے خلاف ایران کی موثر کوشش کو متاثر کیا ہے۔

مزید : عالمی منظر