سرائیل کا فوج کی مدد سے لاک ڈاؤن پر غور

        سرائیل کا فوج کی مدد سے لاک ڈاؤن پر غور

  



مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)صہیونی حکومت نے فوج کی مدد سے پورے ملک میں کرونا سے نمٹنے کے لیے لاک ڈاؤن کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس منصوبے پرعمل درآمد پرغور کیا جا رہا ہے۔عبرانی ریڈیو کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سبکدوش ہونے والے وزیراعظم بنجمن کرونا سے نمٹنے کے لیے لاک ڈاؤن کرنے اور اس اسکیم پرغور کیلئے جلد ہی کابینہ کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے۔اسرائیل کے داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان نے ایک بیان میں کہا کہ کرونا سے بچاؤ اور روک تھام کیلئے بتدریج لاک کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ہزاروں کی تعداد میں فوجی تعینات کیے جائیں گے۔گیلاد اردان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن پرعمل درآمد کیلئے 16بریگیڈ فوج تعینات کی جائے گی۔

مزید : عالمی منظر