ترک صدر ا نے مخالف جماعت کے پانچ میئروں کی چھٹی کرا دی

ترک صدر ا نے مخالف جماعت کے پانچ میئروں کی چھٹی کرا دی

  



انقرہ (این این آئی)ترکی میں وزارت داخلہ نے ایک بار پھر بلدیہ کے سربراہوں کو تبدیل کر دیا ہے۔ اس سلسلے کی تازہ کارروائی میں پیر کی صبح 5 میئروں کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا جن کا تعلق کردوں کی حامی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے۔ ان افراد کی جگہ فوری طور پر صدر رجب طیب ایردوآن کی حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے ایجنٹوں کا تقرر عمل میں لایا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطرف کیے جانے والے میئروں کے نام محمد دمیر، ناشدہ طوبراک، مصطف عقل، طارق مرجان اوراحمد ایا ہیں۔ ان افراد نے گذشتہ برس مارچ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ایردوآن کی مخالف پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی شریک چیئرپرسن پروین بولدن نے اپنی جماعت سے تعلق رکھنے والے منتخب میئروں کی برطرفی کی پر زور مذمت کی ہے۔

اپنی ٹویٹ میں پروین نے کہا کہ ایسے میں جب کہ دنیا کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں مصروف ہے،،، ایردوآن کی جماعت نے ہمارے عوام کی خود ارادیت کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے۔ تاہم ہم مل کر اس مہلک وائرس اور سیاسی جماعت کے خلاف مزاحمت کریں گے،انسانیت اس فسطائیت اور وائرس کے خلاف ایک ہی آن میں کامیابی حاصل کرے گی۔

مزید : عالمی منظر