اسرائیلی محاصرہ،فلسطینی کھیتی باڑی کے پرانے طریقے استعمال کرنے لگے

اسرائیلی محاصرہ،فلسطینی کھیتی باڑی کے پرانے طریقے استعمال کرنے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


غزہ (این این آئی)کھیتی باڑی کے جدید ترین وسائل کے باوجود فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی محاصرے کے باعث مقامی فلسطینی شہری کھیتی باڑی کے روایتی اور پرانے طریقے استعمال کرنے پرمجبور ہیں۔ان میں گھوڑوں سے کھیتی باڑی اور زمین میں ہل چلانے کے طریقے بھی شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے چالیس سالہ ابو مرزوق اپنے گھوڑے کیساتھ لوگوں کے کھیتوں میں ہل چلاتے اور اس طرح وہ اپنے لیے رزق حلال اور طیب کا اہتمام کرتے ہیں۔ ابو مرزوق کو اپنے گاہکوں کی طرف سے فون کا انتظار رہتا ہے۔چھالیس سالہ حمادہ الشاعر 20 سال سے اپنے گھوڑے کے ساتھ کھیتی باڑی کرتے ہیں۔ اس کے سدھائے گھوڑیاس کی بات اچھی طرح سمجھتے ہیں۔کئی بار ایسا ہوا کہ ابو مرزوق اپنے بیوی بچوں کے درمیان بیٹھے چائے پی رہے ہوتے ہیں کہ انہیں کسی گاہک کا فون آجاتا ہے۔ وہ اپنے گھوڑے کے ساتھ چل پڑتے ہیں

مزید :

عالمی منظر -