کرونا وائرس لا علاج، عوام گھروں میں نہ بیٹھے تو ساری محنت ضائع ہو جائیگی: بلاول بھٹو 

کرونا وائرس لا علاج، عوام گھروں میں نہ بیٹھے تو ساری محنت ضائع ہو جائیگی: ...

  



کراچی (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر آپ 14 دن کے لیے گھروں میں نہ رہ کر ہمارے ساتھ تعاون نہیں کرتے ہو تو ساری محنت ضائع ہوجائے گی۔ وفاقی حکومت اس وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے سندھ حکومت کی مدد کرے۔ جانتا ہوں کہ اگر ہم سب ایک ہوجائیں تو کرونا وائرس کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔کرونا وائرس کا کوئی علاج ہے اور نہ ہی کوئی ویکسین ہے، کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کے فیصلے پر سندھ حکومت سے تعاون کریں۔ سوشل میڈیا پراپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی حکومت کی اہم ذمہ داری اپنے عوام کی صحت اور زندگی کا تحفظ ہے، اسی لیے عوام کے تحفظ کے لیے سندھ حکومت نے سخت فیصلے لئے ہیں، لاک ڈاؤن سے بہت سے لوگ پریشان ہوں گے کہ وہ کیسے گزارہ کریں گے، سندھ حکومت کوشش کرے گی کہ آپ کو راشن پہنچائے۔بلاول بھٹو نے مخیر حضرات سے درخواست کی کہ وہ غریبوں کا خیال رکھیں، سندھ حکومت کا ساتھ دیں تاکہ غریبوں کا خیال کیا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ جانتا ہوں نوکری پیشہ طبقے کو خدشہ ہوگا کہ کہیں وہ لاک ڈاؤن کے دوران بیروزگار نہ ہوجائیں، یہی وجہ ہے کہ سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کیاہے کہ کسی کو بیروزگار نہیں کیا جا سکتااور  ملازمین کوپوری تنخواہیں بھی دی جائیں۔ اگر کوئی سندھ حکومت کے فیصلے کو نہیں مان رہا تو آپ حکومت سے رابطہ کریں، اگرملازمین کو نہیں نکالا جائے گا، تنخواہیں دی جائیں گی توسندھ حکومت بعد میں تعاون کرے گی۔

بلاول پیغام

مزید : صفحہ اول