سندھ میں لاک ڈاؤن، شہری صبح ہی سے سڑکوں پر آ گئے

سندھ میں لاک ڈاؤن، شہری صبح ہی سے سڑکوں پر آ گئے

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)کرونا وائرس کے باعث سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے دوسرے روزمنگل کوشہری تمام احکامات ایک طرف رکھتے ہوئے صبح ہوتے ہی سڑکوں پر نکل آئے۔تفصیلات کے مطابق شہری کراچی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے، کاروباری مراکز مکمل بند ہونے کے باوجود شہری گھروں سے باہر آ گئے۔اہم شاہراہوں پر گاڑیاں، موٹر سائیکلوں اور رکشوں پر شہری سڑکوں پر نکل آئے بعدازاں سندھ پولیس اور رینجرز کی جانب سے مختلف شاہراہوں پر رکاوٹیں لگا دی گئی ہیں، تاہم شہر کی ہر قابل ذکر شاہراہ پر شہریوں کی کثیر تعداد کی نقل و حرکت جاری ہے۔اب تک کراچی پولیس نے 246 شہریوں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا ہے، جب کہ سندھ بھر میں 748 افراد کو گرفتار کیا گیا۔کراچی میں ساؤتھ زون میں 161 افراد، ایسٹ زون میں 60 اور ویسٹ زون میں 25 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حیدرآباد میں 28، میرپورخاص 27، سکھر 73، جب کہ لاڑکانہ میں 374 افراد کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔ مجموعی طور پر صرف 132 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

مزید : صفحہ اول