کسی کا چولہا بند نہیں ہونا چاہئے، مراد علی شاہ، کرفیو لگاسکتے ہیں: ناصر شاہ

کسی کا چولہا بند نہیں ہونا چاہئے، مراد علی شاہ، کرفیو لگاسکتے ہیں: ناصر شاہ

  



کراچی(سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات ناصر شاہ نے عوام کی جانب سے لاک ڈاؤن کو سنجیدہ نہ لینے کی صورت میں کرفیو نافذ کرنے کا اشارہ دے دیا۔جیو نیوز کے مطابق ناصر شاہ نے کہا کہ عوام حکومت کی ہدایات پر عمل نہیں کریں گے تو کرفیو لگایا جاسکتا ہے، حکومت عوام کی بھلائی کے لیے کرفیو کی تجویز پر غور کرسکتی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد شاہ کی زیرصدارت اہم اجلاس جاری ہے جس میں ناصر شاہ، سعید غنی، مرتضیٰ وہاب اور دیگر ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے فکر ہے کہ کسی کا چولہا بند نہیں ہونا چاہیے، مخیر حضرات غریب مستحق افراد کی مدد کریں، ہمیں ایک دوسرے کو سنبھالنا ہے۔

مراد علی شاہ

کراچی (سٹاف رپورٹر) کرونا وائرس کے سبب موجودہ لاک ڈاؤن کی صورتحال میں سندھ حکومت نے عوام تک مالی مدد اور راشن پہنچانے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی میں صوبائی وزیر امتیاز شیخ، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقارمہدی اور وزیراعلیٰ سندھ کے کوارڈینیٹر حارث گزدر شامل ہیں۔ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق کمیٹی طے کرے گی کہ راشن کہاں دیا جائے اور کہاں کیش ٹرانسفر کیا جائے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ بنیادی اشیاء غریب عوام تک پہنچائی جائیں اور فلاحی تنظیمیں اپنے فلاحی کام جاری رکھیں۔ترجمان نے بتایا کہ سندھ حکومت فلاحی تنظیموں سے مل کر کام شروع کر رہی ہے۔اس حوالے سے ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ دہاڑی دار اور مستحقین کی مدد ہو۔انہوں نے بتایا کہ ہم ایک موبائل سروس شروع کر رہے ہیں، جس کے تحت ایک نمبر ہم عوام کو دیں گے اورجس کو راشن چاہیے وہ اس نمبرپر ایس ایم ایس کردے۔

راشن کمیٹی

مزید : صفحہ اول