سراج الحق کی ہدایت پر ”کرونا ریلیف فنڈ“ قائم کر دیا گیا ہے: محمد حسین محنتی 

سراج الحق کی ہدایت پر ”کرونا ریلیف فنڈ“ قائم کر دیا گیا ہے: محمد حسین محنتی 

  



کراچی(سٹاف رپورٹر)مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق کی ہدایت پرجماعت اسلامی سندھ نے کورونا ریلیف فنڈقائم کردیا ہے۔صوبائی امیرمحمد حسین محنتی نے کراچی تا کشمور تمام ضلعی امراء کے نام جاری پیغام میں کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں جماعت اسلامی اورالخدمت کے ذمہ داران حسب سابق انسانیت کی خدمت اوررب کی رضا کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔جماعت اسلامی اورالخدمت کے دفاتر ورضاکارکوروناوائرس کے بچاء کے لیے کئے جانے والے حکومتی اقدامات کو فالو کریں۔لوگوں کو کورونا وائرس سے ڈارنے کی بجائے اللہ کا خوف اوررجوع الی اللہ کی طرف راغب کریں کیوں بیماری و شفا،زندگی وموت اورتنگی وخوشحالی سب کچھ اسی کے ہاتھ میں ہے۔اپنے گناہوں کی توبہ واستغفار اورملک وقوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیجئے۔صوبائی امیر نے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ کورونا ریلیف فنڈ سے اپنے اپنے اضلاع میں مستحقین خاص طور پرلاک ڈاؤن کی صورتحال سے متاثرہونے والے دھاڑی دار محنت کش اورسفید پوش طبقہ کی بھرپور مدد کی جائے۔جماعت اسلامی اورالخدمت قوم کو مشکل کی اس گھڑی میں ھرگزتنہا نہیں چھوڑے گی۔صوبائی امیرنے اہل خیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اجناس ونقدرقم کی صورت میں کورونا ریلیف فنڈ میں دل کھول کرتعاون اوراس کی رسید ضرور حاصل کریں اس نازک صورتحال میں دھاڑی دار اورسفید پوش طبقے کے خاندانوں کی سرپرستی کیجئے۔انہوں نے کہاکہ خیر اورصدقہ بہت ساری مصیبتوں کو ٹالتا ہے۔مصیبت اورامتحان کی اس گھڑی میں ھرفرد کو اپنے حصہ کا کام کرنا چاہئے۔

مزید : صفحہ اول