لاہور، کیمپ جیل کا قیدی کرونا سے متاثر،آئی جی جیل متحرک

لاہور، کیمپ جیل کا قیدی کرونا سے متاثر،آئی جی جیل متحرک

  



لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور کی کیمپ جیل کے قیدی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات جیلوں میں کرونا وائرس کے پھیلا وکو روکنے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں، آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کی جانب سے قیدیوں کو کرونا سے محفوظ رکھنے کیلئے مراسلہ حکومت کو بھجوا دیا گیا،مراسلے میں لاہورسمیت پنجاب کی43 جیلوں میں موجود 45 ہزار سے زائد قیدیوں کیلئے60 ہزار ڈیٹول صابن اور نئے آنے والے قیدیوں کو چیک کرنے کیلئے تھرمل میٹر مانگے گئے ہیں،بیرکس میں سپرے کیلئے کلورین، قیدیوں اور عملے کیلئے گلوز اور ماسک جبکہ جیل کے اندر ڈیوٹی سر انجام دینے والے ملازمین اور ڈاکٹرز کیلئے خصوصی کٹس کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

کیمپ جیل

مزید : صفحہ اول