”سندھ یونیورسٹی سینیٹائزر“ کے نام سے معیاری اور سستا سینیٹائزر تیار

”سندھ یونیورسٹی سینیٹائزر“ کے نام سے معیاری اور سستا سینیٹائزر تیار

  



حیدرآباد(بیورورپورٹ)"سندھ یونیورسٹی سینیٹائزر" کے نام سے معیاری، بہترین اور سستا سینیٹائزر تیار کر لیا گیا، کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیئے حکومتی ہدایات کی روشنی میں جامعہ سندھ جامشورو میں سخت اقدامات لئے گئے ہیں۔سندھ حکومت کے فیصلے کے تحت جامعہ سندھ اور اس کی رہائشی کالونی میں بھی مکمل طور پر لاک ڈاؤن جاری ہے، شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی ہدایت پر واٹس ایپ گروپس تیار کر کے سندھ یونیورسٹی کالونی میں رہائش پذیر اساتذہ، افسران و ملازمین سمیت سیکیورٹی کی ڈیوٹی پر مقرر سکیورٹی عملے کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، صفائی کا خصوصی خیال رکھنے، ایمرجنسی کی صورتحال میں ایمرجنسی نمبروں پر فوری رابطہ کرنے کے مشورے دیئے جا رہے ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی ہدایت پر سندھ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نیشنل سینٹر آف ایکسیلینس ان اینالاٹیکل کیمسٹری کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شہاب الدین میمن اور انسٹیٹیوٹ آف مائیکرو بائلوجی کے استاد پروفیسر ڈاکٹر سرفراز علی تنیو کی طرف سے "سندھ یونیورسٹی سینیٹائزر" کے نام سے معیاری، بہترین اور سستا سینیٹائزر تیار کیا گیا ہے جو جامعہ سندھ کے ملازمین سمیت جامشورو کے غریب ضرورتمند لوگوں میں مفت تقسیم کیا جائے گا تاکہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرسکیں، پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے یونیورسٹی کے سائنٹسٹوں ڈاکٹر میمن اور ڈاکٹر تنیو کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ایسی صورتحال میں جب مارکیٹ کے اندر سینیٹائیزر ملنا مشکل ہوگئے ہیں اور مہنگے داموں پر فروخت کیے جا رہے ہیں ایسی صورتحال میں سندھ یونیورسٹی سینیٹائیزر سے لوگوں کو بہت فائدہ حاصل ہوگا، وائس چانسلر نے مخیر حضرات کو اس سلسلے میں جامعہ سندھ سے تعاون کرنے کی گزارش کی ہے تاکہ اس سینیٹائیزر کی تیاری میں استعمال ہونے والا مٹیریل خرید کر کے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر