671 افرادکوٹیسٹ منفی آنے پر کلئیر قرار دے دیا گیا

    671 افرادکوٹیسٹ منفی آنے پر کلئیر قرار دے دیا گیا

  



سکھر (بیورورپورٹ) قرنطینہ سینٹر سے 671 افراد کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر کلئیر قرار دے دیا گیاہے، کلئیر قرار ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں گھر جانے والوں کو راشن بھی دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں، سکھر میں قرنطینہ سینٹر سے 671 افراد کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر کلئیر قرار دے دیا گیا۔ذرائع نے بتایاکہ کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے تفتان بارڈر سے سکھر قرنطینہ سینٹر منتقل کیے گئے 1,060 زائرین میں 671 زائرین مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں اور سکھر ڈاکٹرز کی ٹیم نے قرنطینہ افراد کو گھر جانے کی نوید سنادی ہے۔کلئیر قرار ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں، قرنطینہ سے گھر جانے والوں کو راشن بھی دیا جائے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر